تجوید و قرات
حفاظت قرآن کے لیے اٹھایا گیا علمائے امت مسلمہ کا دوسرا احسن اقدام یہ تھا کہ الفاظ قرآن کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کے فرمان:
“وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلًا” (المزمل:۴۴)
اور قرآن کی تلاوت اطمینان سے صاف صاف کیا کرو۔
میں بیان کردہ حکم “ترتیل” کی تفسیر سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ارشاد کے مطابق “حروف کو تجوید کے ساتھ پڑھنا اور وقفوں کی پہچان ہے” تو ترتیل سے قرآن کریم پڑھا جائے گا تب ہی اس کی تلاوت کا حق ادا ہوگا اور ایسی ہی تلاوت پر حسنات اور انعامات خدا وندی کا وعدہ ہے۔ تو اسی مقصد کے تحت تلاوت کا حق ادا کرتے ہوئے قرآن مجید کے تلفظ اور حروف کی پہچان کی حفاطت کا انتظام کرتے ہوئے المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ تجوید و قرات کی آنلائن اور فزیکل تعلیم و تعلم کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تلاوت قرآن کا حق ادا ہونے کے ساتھ ساتھ تلفظ اور حروف کی پہچان کا علم بھی امت میں محفوظ اور قائم و دائم رہ سکے۔