المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ

فَسْــٴَـلُـوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ

المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ

ہماری تاریخ

اسلامک سنٹر

المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ کی طرف سے ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس ادارہ کا آغاز 2020ء میں کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد رسول اللہ ﷺ کے لائے گئے دین "اسلام" کی ترویج اور اس کو لوگوں کی عملی زندگی میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔ کلمہ حق کی ادائیگی کے ساتھ ہی انسان کی شناخت بدل جاتی ہے اور اس کو "مسلمان " کی شناخت حاصل ہو جاتی ہےاور اس شناخت کے ساتھ ہی "مسلمان" پر اطاعت الٰہی کا فریضہ عائد ہو جاتا ہے۔ اللہ رب العزت نے "انسان" کی رہنمائی کے لیے قرآن مجید کی صورت میں ایک مکمل مجموعہ عنایت فرمایا ہے جس میں انسان کی تخلیق کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی زندگی کے ہر پہلو اور ہر حیثیت کے لیے احکامات بیان کیے گئے ہیں۔ محمد مصطفیٰ ﷺ کے اعلان نبوت سےتعلیم قرآن کے ذریعے انسانوں کو یہ رہنمائی پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری و ساری ہے۔ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک عملی قدم ہے جس میں شریعت محمدیہ ﷺ کی تعلیمات کو طلباء و طالبات تک پہنچانا مقصود ہے تاکہ آج کا نوجوان عصر حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ادارہ "المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ " نے اپنی اصل اسی شجر سے پیوست کی ہے جس کو ہمارے ہاں روایتی یا بنیادی مکتبہ فکر کہا جاتا ہے۔ اسی لیے روایتی مکتبہ فکر کے نمائندہ بورڈ "وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ (رجسٹرڈ) " جو کہ HEC اور وفاقی وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہے کہ ساتھ "المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ" کا الحاق کیا گیا ہے۔ ہمارے تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے جن کورسز کو ہدف بنایا گیا ہے ان میں حفظ القرآن، تجوید و قرات، درس نظامی اور عصری ضروریات کے تحت ترتیب دئیے گئے مختصر دورانیہ کے کورسز شامل ہیں۔

طریقہ تدریس:

المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنے اہداف کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے

ریکارڈشدہ دروس

آنلائن طریقہ تدریس

رسمی طریقہ تدریس

جو طلباء و طالبات ہمارے ادارہ میں موجود ہیں یا روزانہ کی بنیاد پر حصول تعلیم کے لیے آ سکتے ہیں ان کو رسمی طریقہ تدریس کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے جبکہ جو لوگ مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور سفر کرنے سے قاصر ہیں تو ان کے لیے آنلائن کاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جب کہ وہ افراد جو کہ ملازمت یا کاروبار سے وابستہ ہونے کی بنا پر وقت کی پابندی کرنے سے قاصر ہیں ان کے لیے ریکارڈ شدہ لیکچرز مہیا کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اس کے ذریعے دین اسلام کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی سمیٹ سکیں۔

Associated Mosque

Namaz Timings

Fajr

Start: 5:55 AM

Iqamah: 6:10 AM

ZUHR

Start: 11:55 AM

Iqamah: 12:10 PM

ASR

Start: 1:35 PM

Iqamah: 1:50 PM

MAGRIB

Start: 3:51 PM

Iqamah: 4:06 PM

ISHA

Start: 5:55 PM

Iqamah: 6:10 PM

اغراض و مقاصد

دین کو عملی زندگی میں شامل کرنے کے لیے نوجوان ذہنوں کو تیار کرنا

طلباء کو دینی و دینوی علوم سے روشناس کرانا

عصری ذرائع سے دین مصطفوی ﷺ کی تبلیغ و ترویج

دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ فقہی مسائل نسل نو تک پہنچانا

عصری اداروں کے لیے ایسے نوجوان پیدا کرنا جو دین کے علمی ڈھانچہ سے واقف ہوں

طلباء و علماءوائمہ کو معاشی طور پر مضبوط کرنا

تزکیہ و تربیتی پروگراموں کا اہتمام

قدیم و جدید علوم کا حسین امتزاج

A PLACE FOR YOU

We established our center in 1954, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris .Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua.