پروگرام کا تعارف
ہمارا ادارہ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ، ساہیوال دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ، لاہور سے الحاق شدہ ہے۔ جبکہ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ حسب ضابطہ وفاقی وزارت تعلیم، حکومت پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سے منظور شدہ بورڈ ہے جو کہ تمام دینی اسناد حسب ضابطہ جاری کر سکتا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مورخہ 4 جولائی 2023ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے تحت دینی تعلیمی بورڈز کو میٹرک، ایف اے اور بی اے کی بنیاد پر شہادۃ العالمیہ کروانے کی اجازت دی ہے۔
ہمارا ادارہ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ حسب ضابطہ آپ کا داخلہ شہادۃ العالمیہ سال اول میں بھیجے گا جس کے امتحانات ماہ رجب المرجب کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس پروگرام کے لیے خصوصی سلیبس تیار کیا ہے جس کو کلیۃ الشریعہ کا نام دیا گیا ہے۔ کلیۃ الشریعہ کے سلیبس کے تحت عالمیہ سال اول میں “کلیۃ الشریعہ سال سوم” کے سلیبس کا امتحان ہو گا جبکہ عالمیہ سال دوم میں “کلیۃ الشریعہ سال چہارم” کے سلیبس کا امتحان ہو گا۔ امتحان میں کامیابی پر آئندہ سال آپ کا داخلہ عالمیہ سال دوم میں بھیجا جائے گا۔ اس میں کامیابی پر آپ کو وفاق کی طرف سے شہادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ و الاسلامیہ کی سند جاری ہو گی جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان آپ کو ایکولینس سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا۔ اس کے بعد آپ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرموشن کیلئے اپنا کیس جمع کروا سکیں گے۔
Fee Schedule Almiyah 1st Year
Admission Fee | Registration Fee | Tuition Fee | Examination Fee | Processing Fee | Total |
5000/ | 7000/ | 12000/ | 4000/ | 2000/ | 30,000/ |