پروگرام کا تعارف
ہمارا ادارہ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ، ساہیوال وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، اسلام آباد سے منظور شدہ ہے جو کہ دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ، لاہور سے الحاق شدہ ہے۔ جبکہ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ حسب ضابطہ وفاقی وزارت تعلیم، حکومت پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سے منظور شدہ بورڈ ہے جو کہ تمام دینی اسناد حسب ضابطہ جاری کر سکتا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مورخہ 4 جولائی 2023ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے تحت دینی تعلیمی بورڈز کو میٹرک، ایف اے اور بی اے کی بنیاد پر شہادۃ العالمیہ کروانے کی اجازت دی ہے۔
ہمارا ادارہ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ حسب ضابطہ آپ کا داخلہ شہادۃ العالمیہ سال اول (پارٹ 1) میں بھیجے گا جس کے امتحانات ماہ رجب المرجب کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس پروگرام کے لیے خصوصی سلیبس تیار کیا ہے جس کو کلیۃ الشریعہ کا نام دیا گیا ہے۔
کلیۃ الشریعہ کے سلیبس کے تحت عالمیہ سال اول (پارٹ 1) میں “کلیۃ الشریعہ سال سوم” کے سلیبس کا امتحان ہو گا جبکہ عالمیہ سال دوم (پارٹ 2) میں “کلیۃ الشریعہ سال چہارم” کے سلیبس کا امتحان ہو گا۔ پارٹ 1 کے امتحان میں کامیابی پر آئندہ سال آپ کا داخلہ عالمیہ سال دوم یعنی پارٹ 2 میں بھیجا جائے گا۔ اس میں کامیابی پر آپ کو وفاق کی طرف سے شہادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ و الاسلامیہ کی سند جاری ہو گی۔
اس سند کے حصول کے بعد طالب علم ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ سے ایکولینس فارم ڈاونلوڈ کر کے اسے مکمل پر کرنے کے بعد ہمارے ادارہ سے تصدیق کروائے گا اور پھر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ سے اس کی تصدیق کروا کر ایکولینس کے لیے اپلائی کرے گا جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان آپ کو ایکولینس سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا۔
اس کے بعد آپ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرموشن کے لیے اپنا کیس جمع کروا سکیں گے۔ الحمد للہ ہمارے ادارہ کے کئی طالب علم ہماری سند کی بنیاد پر باقاعدہ پرموشن حاصل کر چکے ہیں جن کی تفصیلات ہمارے فیسبک اور وٹس ایپ چینل پر موجود ہیں
Fee Schedule Almiyah (Part 1)
Admission Fee | Registration Fee | Tuition Fee | Examination Fee | Processing Fee | Total |
10000/ | 5000/ | 20000/ | 7000/ | 3000/ | 45000/ |
Fee Schedule Almiyah (Part 2)
Admission Fee | Thesis Registration Fee | Tuition Fee | Examination Fee | Processing Fee | Thesis Evaluation Fee | Total |
10000/ | 5000/ | 20000/ | 7000/ | 3000/ | 5000/ | 50000/ |