تفسیر القرآن
وہ علم جس سے قرآن مجید کو سمجھا جاتا ہے۔ اس علم سے قرآن کے معانی کا بیان، اس کے استخراج کا بیان، اس کے احکام کا استخراج معلوم کیا جاتا ہے۔ اور اس سلسلے میں لغت، نحو، صرف، معانی و بیان وغیرہ سے مدد لی جاتی ہے۔ اس میں اسباب نزول، ناسخ و منسو خ کےبارے میں بھی معلومات اور بتایا جائے گا ۔ تفسیر اصطلاح علما ءمیں قرآن کریم کے معانی اور اس کی مراد کو واضح کرنے اور بیان کرنے کو کرتےہیں، خواہ باعتبار حل الفاظ مشکل ہو یا باعتبار معنی ظاہر ہو یا خفی اور تاویل کلام تام اور جملوں کا مفہوم متعین کرنے کرنے کے بارے میں ہو ہ تفسیر اس یقین کا نام ہے کہ اس لفظ سے یہی مراد اور اس قدر یقین ہو کہ خدا کو شاہد ٹھہرا کر کہا جائے کا خدا نے یہی مراد لیا ہے۔ اور تاویل یہ ہے کہ چند احتمالات میں سے کسی ایک کو یقین اور شہادت الہی کے بغیر ترجیح دی جائے۔ قرآن میں جو بیان کیا گيا ہے اور صحیح سنت میں اس کی تعین کیا گیا ہے اس کو ظاہر کرنا تفسیر ہے۔ جو بیان ظاہر کے مطابق ہو وہ تفسیر ہے۔
اس کے علاوہ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ چونکہ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے ساتھ الحاق شدہ دینی تعلیم کا ادارہ ہے اس لیے وفاق المدارس کی طرف سے پیش کردہ خصوصی پروگرام “تخصص فی التفسیر” کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔