المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ

ترجمہ قرآن

حفاظت قرآن مجید کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں سے ایک “فہم قرآن” ہے جس کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ اسلام کے آفاقی پیغام کے مسلسل آگے بڑھنے سے غیر عرب لوگوں کا تفہیم قرآن کے لیے کوشاں ہونا ایک فطری عمل تھا جس کے لیے امت مسلمہ نے قرآنی زبان “عربی” کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی تاکہ قرآن مجید کو سمجھنے میں آسانی ہو سکے۔ المدرسۃ الاسلامیہ العالمیہ اسی مقصد کی تکمیل کے لیے، جن لوگوں کی زبان عربی نہیں ہے، ان کو فہم قرآن کے لیے ترجمہ قرآن کورس کی سہولت انلائن فراہم کرتا ہے جبکہ ترجمہ قرآن کی الگ کلاسز درس نظامی کے کورسز کے تحت بھی آنلائن اور فزیکل جاری ہیں۔